ملک بھر میں گھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار، گیس کا بحران آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں گھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار، گیس کا بحران آگیا
ملک بھر میں گھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار، گیس کا بحران آگیا

اسلام آباد: صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے بعد گھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں، ملک بھر کے مختلف شہروں میں گیس کا نیا بحران آگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں 3 وقت کے کھانے کے اوقاتِ کار میں گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو پورا نہ ہوسکا۔ شہری کھانے کے علاوہ پانی گرم کرنے اور دیگر ضروریات کیلئے بھی گیس کے استعمال سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیس فرا ہمی میں تعطل  پر ایف پی سی سی آئی اور اوگرا کا مکالمہ

ملک بھر میں بحران، وزیر اعظم نے گیس کی کمی کا نوٹس لے لیا

ملک بھر کی بے شمار صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ حکومت گھریلو صارفین کو ترجیح دینا چاہتی ہے تاہم تمام تر دعووں کے باوجود سوئی گیس کمپنیاں گیس کی قلت ختم کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

 مختلف شہروں بشمول کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں 3 بار کھانا پکانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ گیس 1 وقت کیلئے بھی پوری طرح دستیاب نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس بحران کے پیشِ نظر گیس کے ذخائر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے گیس چوری اور ضیاع سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں جبکہ حماد اظہر نے گیس بحران پر بریفنگ دی تھی۔

آج سے 6روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں جن میں سالانہ کمی کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے۔

Related Posts