ریلوے کمرشل ٹیم کے ٹرینوں پر چھاپے،درجنوں بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر نے کمرشل انسپکٹر کے ہمراہ راولپنڈی کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں چھاپے مارے۔

علامہ اقبال ایکسپریس، ،راولپنڈی ایکسپریس،شالیمار ایکسپریس،تیز گام ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس پر اچانک چھاپے مار کر 136 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا گیا۔

بغیر ٹکٹ پکڑے گئے مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 1لا کھ 67 ہزار 5 سو روپے موقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔

مزید پڑھیں: وزارت ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کردیں

ڈی ایس میاں طارق لطیف نے کامیاب ریڈ پر کمرشل ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے ہی چھاپے مارے جائیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

Related Posts