پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن منیب شریکِ حیات منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ دبئی پہنچ گئیں، فنکار جوڑی کے امل کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن منیب نے مختلف تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تازہ ترین تصویر میں ایمن تالاب کے کنارے کھڑی نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کے لائیکس کی تعداد 71ہزار سے تجاوز کرگئی۔
مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام
فیروز خان اور ثناء ایک بار پھر نئے ٹی وی سیریل میں ساتھ اداکاری کیلئے تیار
معروف اداکارہ ایمن خان مختلف تصاویر میں بیٹی کے ہمراہ زرافے اور ننھے چیتے کا معائنہ کرتی نظر آئیں۔ امل نے اپنے ہاتھوں سے زرافے کو کھانا کھلایا۔ اپنے انسٹاگرام پیغام میں ایمن خان نے بیٹی کے ساتھ گزارے گئے دن کو یادگار قرار دے دیا۔
دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے بھی ایمن اور بیٹی امل کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔ ایک تصویر میں ایمن اور منیب کے ہمراہ دیگر اہلِ خانہ بھی بڑی تعداد میں نظر آئے۔ منیب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فیملی ٹائم ہے۔