آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ایشز ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australia win first Ashes Test against England by nine wickets

برسبین : آسٹریلیا نے برسبین میں ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر اپنا تسلط مزید مضبوط کر لیا۔

انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 425 رنز بنائے بعدازاں انگلینڈ کی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس سے کینگروز کوصرف 20 رنز کا ہدف ملا جوانہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین اب تک 71 ایشز سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 33 اور انگلینڈ نے 32 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 سیریز ڈرا ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:ایلیسی پیری کی کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت خاتون کے حوالے کرنیکی تجویز

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ڈرا ہوجائے تو ایشز کا ٹائٹل گزشتہ سیریز کی فاتح ٹیم کو مل جاتا ہے۔

2019 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوئی لیکن آسٹریلیا کیونکہ 18-2017 میں 0-4 سے کامیاب ہوا تھا اس لیے آسٹریلیا نے 2019 ایشز کا ٹائٹل بھی اپنے پاس رکھا۔

Related Posts