لندن: وفاقی وزیرِ بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کیلئے منظور کی۔ ہمارا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ گڈ گورننس ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مہنگائی کا دفاع نہیں کیاجاسکتا۔ وفاقی کابینہ بھی اس کا حل نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔
نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید
خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،صدر مملکت
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں اوور سیز پاکستانی رہ چکا ہوں مگر میرے پاس دوہری شہریت نہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔
گفتگو کےد وران وزیرِ بحری امور نے کہا کہ مہنگائی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں کمی آرہی ہے۔ ہماری حکومت کا مسئلہ مہنگائی کی بجائے گڈ گورننس ہے جس پر قابو پائیں گے۔
آن لائن ووٹنگ کے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے قانون بنایا اور پارلیمنٹ نے منظوری دے دی۔ اب الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ اس پر عمل کرے۔
وفاقی وزیرِ بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس پر عمل کرکے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ذریعے ووٹنگ کرائے گا۔
وزیرِ بحری امور نے کہا کہ ہم نے آن لائن ووٹنگ خاص طور پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیلئے منظور کی ہے۔ سندھ پولیس کو انٹرنیشنل رپورٹ سے نکال دیں تو کرپشن ختم ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے ایون فیلڈ کے باہر بے گھر افراد رہتے ہیں۔ حکومت مہنگائی اور گڈ گورننس سمیت تمام تر مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔