کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شاہراہِ نور جہاں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی،پولیس کی جانب سے ملزمان کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔
اس موقع پر ملزمان کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موٹر سائیکل اور 2عدد30 بور پسٹل برآمد کرلئے گئے، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں: کاروکاری کا الزام لگا کر 4خواتین کوبے رحمی سے قتل کردیا گیا