پی ڈی ایم کا یوم پاکستان کے موقع پر مارچ کی کال دینا غیر اخلاقی اقدام ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کی جانب سے مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کا مارچ کی کال دینا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روائتی پریڈ کرتی ہیں، جس میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفیر اور مندوب بھی شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ کی تیاری کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے۔ تیاری کے لئے بعض راستے دو تین روز قبل بند بھی کردئیے جاتے ہیں۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں، ملک دشمنی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ اگر پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا23 مارچ کواسلام آبادکی طرف مہنگائی مارچ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کو عوام کے نام پراحتجاج اور خلفشار کے دن کے طور پر اجاگر کرنا پی ڈی ایم کا ملک مخالف قوتوں کی خدمت کرنے کے مترادف ہے۔

Related Posts