ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا۔اقرار الحسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا۔اقرار الحسن
ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا۔اقرار الحسن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا، وہ خود زخم کھا کر سری لنکن شہری کو ہجوم سے بچا رہا تھا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے سیالکوٹ سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک میرا ذہن ماؤف تھا اور ہر احساس پر مایوسی غالب تھی، پھر میں نے ایک خبر دیکھ لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ میں نے اے آر وائی چینل پر یہ خبردیکھی کہ منیجر عدنان خود زخم کھا کر آخری وقت تک سری لنکن شہری کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جان ہتھیلی پر رکھ کرپریانتھا کمارا کو بچانے والے شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

کیا واقعی اقرار الحسن عائشہ اکرم اور ریمبو کی سازش کا شکار ہوئے؟

عا ئشہ اکرم کی حمایت کرنے پر اقرار الحسن نے معافی مانگ لی

میزبان اقرار الحسن نے مشتعل ہجوم کے حملے میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمار کو بچانے والے شخص کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری آنکھیں نم ہیں اور میں مسکرا بھی رہا ہوں۔ شکریہ ہیرو، پاکستانی تجھے سلام۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سانحہ سیالکوٹ میں غیرمسلم سری لنکن شہری پریانتھا کمارا مشتعل ہجوم کی وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا تاہم 2 افراد ایسے بھی تھے جو سسکتی انسانیت کو بچانے کی جدوجہد کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وحشی ہجوم کے درمیان ایک بے بس شخص لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا اور پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا تاہم بے حس اور ظالم ہجوم میں سے کسی نے ایک نہ سنی۔ 

ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے زندگی کی بھیک مانگنے والے کو دھکے دئیے اور دائیں بائیں گھسیٹا۔پریانتھا کمارا کو بچانیکی کوشش کرنے والوں میں شامل شخص نے خود مار کھائی اور سری لنکن شہری کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

 

 

Related Posts