جہلم میں دینہ کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 طالبات سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ میں مسافر کوسٹر بس پل سے نیچے گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔
لوئر کوہستان، مسافر بس پر پہاڑی تودہ گر گیا، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
لسبیلہ، مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوسٹر بس لاہور سے مری جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکول کا ٹرپ لاہور سے مری جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ کوسٹر میں طلبہ و طالبات سوار تھے۔ حادثے میں 2 طالبات اور ایک 45سالہ شخص جاں بحق ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لوئر کوہستان میں مسافر بس پر پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
رواں برس جولائی کے دوران یہ افسوسناک واقعہ شاہراہِ قراقرم پر پٹن کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس پہاڑی تودے کی زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ تودہ گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔