مرحوم وکیل کا گھر جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کرلیا گیا، پولیس کارروائی سے گریزاں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرحوم وکیل کا گھر جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کرلیا گیا، پولیس کارروائی سے گریزاں
مرحوم وکیل کا گھر جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کرلیا گیا، پولیس کارروائی سے گریزاں

کراچی: شہر قائد میں واقع بارکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل ہونے والے وکیل محمد اکرم چیمہ مرحوم کے گھر پر قبضے کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود سٹی کورٹ پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔مرحوم وکیل کے ورثا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ایڈیشنل آئی جی و دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کراچی بار سوسائٹی کے رہائشی محمد اکرم چیمہ ایڈووکیٹ مرحوم کی وفات کے10 سال بعد انہیں زندہ قرار دیکر جعلی دستاویات تیار کی گئیں، جس کے بعد کراچی بار کوآپریٹو سوسائٹی سیکٹر کےA-24میں مرحوم محمد اکرم چیمہ ایڈووکیٹ کے گھر نمبر 235 پر ملزم افضال احمد نے قبضہ کرلیا ہے۔

دس سال بعد جعلی دستاویزات کی بنا پر قبضہ کرنے والے حافظ محمد اعجاز اور افضال کے خلاف مقدمہ درج کرایا جاچکا ہے۔ مرحوم وکیل کے بھائی محمد عمر چیمہ و دیگر ورثا نے سٹی کورٹ تھانے میں مرحوم وکیل کے گھر کی جعلی دستاویزات بنانے اور گھر پر قبضہ کرنے والے ملزمان افضال احمد ان کے بھائی حافظ اعجاز احمد، محمد شفیع و دیگر کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 22/2013 درج کرائی تھی۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کے خلاف پولیس کوئی بھی کارروائی نہیں کرسکی،مرحوم وکیل کے بھائی محمد عمر چیمہ نے بتایا کہ میرے بھائی محمد اکرم چیمہ ایڈووکیٹ کو کراچی بار سوسائٹی میں 1981 میں پلاٹ الاٹ ہوا تھا،جس کی 1981 میں میرے بھائی نے رقم ادا کی تھی،میرے بھائی کو قتل کیا گیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کے افسوس کی بات ہے کہ میرے بھائی وکیل اکرم چیمہ کو شہید کیا گیا اور گھر بھی قبضہ ہو گیا۔ مرحوم وکیل کے بھائی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیئرمین سندھ بار کاؤنسل، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، صدر کراچی بار، صدر ہائی کورٹ بار و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی۔

مزید پڑھیں: قبضہ مافیا نے خواجہ سراؤں کے گھر پر قبضہ کرلیا، مقدمہ درج

مرحوم کے بھائی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس طور پر نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور میرے بھائی شہید وکیل کا کراچی بار سوسائٹی میں قبضہ کیا ہوا گر واپس کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts