وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے
وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں احساس پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور کور کمیٹی اراکین شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی روداد

جاپان سود سے پاک ہوسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان، احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ پر تحریکِ انصاف قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

کور کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان حال ہی میں کیے گئے سرکاری فیصلوں اور دیگر امور سے بھی پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔ پارٹی بیانیہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا کور کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھا، ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے۔

گزشتہ ماہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے دوران کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

 

Related Posts