مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض افواج کےہاتھوں2کشمیریوں کاقتل،پاکستان کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 

اسلام آباد:بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی میں اپنے جبرکو مزید تیزکردیا،پاکستان کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں مزید2نوجوانوں کےقتل کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،حالیہ واقعےمیں بھارتی افواج نےضلع پلوامہ میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید2کشمیریوں کی جان لےلی۔

ترجمان دفترخارجہ نےاپنےبیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی وجہ سےایک ماہ کے دوران کم از کم 18 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے،واضح رہےکہ مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی گرفتاریاں اور حریت رہنماؤں کی نظر بندی جاری ہے۔

مقبوضہ علاقے میں سلامتی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کے لیے تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید2کشمیری شہید

Related Posts