کراچی، لانڈھی بچہ جیل کے قریب کوسٹر اور بس کا تصادم، 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبی میں مسافر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق، 9 زخمی
سبی میں مسافر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق، 9 زخمی

کراچی: لانڈھی بچہ جیل کے قریب کوسٹر اور بس کا تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی بچہ جیل کے قریب کوسٹر بس کی ٹکر ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر نجی کمپنی کے ملازمین کو پورٹ قاسم لے کر جارہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں بس اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق ،20 سے زائد زخمی

کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی

حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے این 5 پر شدید ٹریفک جام ہے۔ بسوں، موٹر سائیکلز اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی ناردرن بائی پاس پر ایران جانے والے زائرین کی بس کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شہرِ قائد میں 4روز قبل زائرین کی بس کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ مسافر بردار بس کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: زائرین کی بس کاٹرک سے تصادم، خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

قبل ازیں حیدرآباد کے قریب چہلم میں شرکت کے بعد واپس جانیوالے زائرین کی بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ مسافر بس کراچی سے خیرپور جا رہی تھی کہ نوری آباد میں سپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

 

Related Posts