اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ماں اور بچے کی صحت کو قومی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے تولیدی صحت کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کے لیے میڈیا اور مذہبی اسکالرز کے کردار پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت نے پاپولیشن ڈائنامکس اینڈ فیملی پلاننگ سے متعلق بین الاقوامی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانع حمل ادویات کی دستیابی اور ترسیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں تک پیغام پہنچانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ انہیں اس مسئلے کی اہمیت آگاہ کیا جا سکے۔
بے ترتیب آبادی میں اضافے نے معیشت پر بوجھ ڈالا، حکومت کے لیے سہولیات میں توسیع کرنا بھی مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام زیادہ بچے پیدا کرنے کی سوچ کو تبدیل کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:صدرعارف علوی 15ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کا دورہ کرینگے