اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی۔حفیظ لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں۔
اس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی، کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی