پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیزکا پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیزکا پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ
پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیزکا پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بیان جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور مطالبات مانے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا۔تاہم اس ہڑتال کے دوران بھی ملک بھر میں کچھ پمپس ایسے ہیں جو معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کل سے پیٹرول پمپس بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان

اس کے علاوہ ازیں پاکستان میں ایندھن فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیز کے ترجمانون کا بھی کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں کمپنی کے پٹرول پمپ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Related Posts