کوآپریٹو مارکیٹ میں دلہا، دلہنوں کے ارمان بھی جل گئے، درجنوں شادیاں ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Husband fails to find out that his wife is a man

کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے شہر قائد میں درجنوں شادیاں بھی ملتوی کردی گئیں، شادی ہال مالکان اور کیٹرنگ سروس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں درجنوں شادیوں کے ملبوسات تیارہورہے تھے مارکیٹ جلنے کی وجہ سے دلہا اور دلہنوں کے ارمان بھی ساتھ ہی جل گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق درجنوں لوگوں نے شادیوں کی تقریبات ملتوی کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبوسات کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے شادیاں ملتوی ہونے سے شادی ہال مالکان اور کیٹرنگ سروس والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ تقریبات ملتوی ہونے کی وجہ سے ایڈوانس بھی واپس کرنا پڑرہا ہے اور نئی تاریخوں پر ہال کی بلنگ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کوآپریٹومارکیٹ آتشزدگی، پی ٹی آئی کا متاثرین کی بحالی کااعلان

دوسری جانب آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات میں کوآپریٹو مارکیٹ میں تخریب کاری کا عنصر سامنے نہیں آیا جس کے بعد پولیس حکام نے تفتیشی ماہرین کی خدما ت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے معلقہ اداوں کو خط لکھ کر مدد طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 14نومبر کو صدر کی کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں نقصان کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے 600 دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔

مارکیٹ کے گراؤنڈ فلور پر 400 اور فرسٹ فلور پر 180 دکانیں اور آفسز ہیں، گراؤنڈ فلور 98 فیصد اور فرسٹ فلور 80 فیصد جل گیاہے اورتاجروں نے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے بتایا ہے۔

Related Posts