سابق امام کعبہ کی سعودی اشتہاری فلم میں انٹری، سوشل میڈیا پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امام کعبہ کی سعودی اشتہاری فلم میں انٹری، سوشل میڈیا پر تنقید
سابق امام کعبہ کی سعودی اشتہاری فلم میں انٹری، سوشل میڈیا پر تنقید

ریاض: سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی گزشتہ دنوں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ساتھ نظر آئے۔

اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی پروموشنل ویڈیو میں حصہ لیا، ویڈیو میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں سے لیس دکھا گیا ہے، کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ سابق امام کعبہ کی اس ویڈیو کلپ میں بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔

سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی کو پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے ایک شخص نے تنقیدی لہجے میں کہا خدا آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔جبکہ تنقید کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts