ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا معرکہ، کیا پاکستان آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوپائے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB releases schedule of Australia's tour of Pakistan

متحدہ عرب امارات میں جاری 7واں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے اور آخری 2 مقابلوں سے قبل شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھرکنیں بھی تیز ہوگئیں۔

گزشتہ شب کیویز کے مقابلے میں انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا، تاہم انگلینڈکی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کے بعد آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل کیلئے بھی یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا شاہین میگا ایونٹ میں کینگروزکو نہ ہرانے کی روایت توڑنے میں کامیاب ہوپائینگے ؟

ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ
آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ 20اوورز پر مشتمل ایک عالمی کرکٹ مقابلہ ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر انتظام منعقد ہوتا ہے۔ یہ مقابلے ہر دوسال میں منعقد ہوتے ہیں جبکہ 2016 کے مقابلے اور 2020 کے مقابلوں کے درمیان چار سال کا فرق ہے۔

تمام مقابلے عالمی ٹی ٹوئنٹی حیثیت کے مطابق کھیلے جاتے ہیں۔اب تک یہ مقابلے 6بار منعقد ہوچکے ہیں اور ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جو اب تک 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

کب کون فاتح رہا
1۔پہلا مقابلہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا جس میں بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کو ہرا کر فاتح قرار پائی۔
2۔ 2009 میں انگلینڈ میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو مات دی۔
3۔ تیسرا مقابلہ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں ہوا جس میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی۔
4۔چوتھا مقابلہ 2012میں سری لنکا میں ہوا جہاں ویسٹ انڈیز نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
5۔2014میں پانچوا ں مقابلہ بنگلہ دیش میں منعقد ہوا جس میں سری لنکا کی ٹیم فتح یاب ہوئی ۔
6۔چھٹے ایونٹ میں 2016 میں بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ہرا کر دوسری مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
7۔ ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج دوسراسیمی فائنل ہے جس کی فاتح ٹیم فائنل میں کیویز سے مقابلہ کریگی اور ساتویں چمپئن کا فیصلہ 14 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان کی حالیہ پوزیشن
پاکستان کرکٹ ٹیم 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے جبکہ حالیہ ایونٹ میں قومی ٹیم تاحال ناقابل شکست ہے ۔ ناک آؤٹ میچ میں سخت حریف آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا اور اگر پاکستان آج آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تو 14 نومبرکو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 5سال سے ناقابل شکست رہتے ہوئے مسلسل 16 فتوحات اپنے نام کر چکا ہے جبکہ گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا پر سبقت بھی حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں بار عالمی مقابلوں  کے ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہیں لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ شاہینوں نے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی کینگروز کو مات نہیں دی۔

مجموعی طور پر اب تک دونوں ٹیمیں 23ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل آچکی ہیں جن میں 12 میں پاکستان اور 9 میں آسٹریلوی ٹیم کامیاب ہوئی تاہم ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستان کیلئے بری خبر
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے آج کے اہم مقابلے سے پہلے ایک تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے اوپنر محمد رضوان اور تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک بیمار ہوگئے ہیں اور دونوں نے گزشتہ روز پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر سرفراز احمد اور حیدر علی کی شمولیت کا امکان ہے ۔تاہم یو اے ای سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد رضوان اور شعیب ملک کی طبیعت بہتر ہے اور امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ ہونگے۔

پاکستان کی خامیاں
پاکستان اس میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اورحقیقت یہ ہے کہ جیت کے پیچھے کئی خامیاں چھپ جاتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی اس ایونٹ میں کمزوریاں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں تاہم مخالف ٹیم پاکستان کی ان کمزوریوں کو ضرور نظر میں رکھے گی۔

پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری ابتدائی پاور پلے میں سست روی سے رنز بنانا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس ایونٹ میں شروع میں گوسلو اور آخر میں اٹیک کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے تاہم آسٹریلیا کیخلاف ایک ایک گیند قیمتی ہے اور کینگروز پاکستان کو آخر میں آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔اس لئے ہمیں ابتدائی پاور پلے کا درست استعمال اور وکٹ بچا کر زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

پاکستان کے فخر زمان تاحال کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، محمد حفیظ بھی بجھے بجھے سے ہیں اور بلاشبہ آسٹریلین ٹیم نے ان چیزوں کو ضرور مدنظر رکھا ہوگا ۔باؤلنگ میں حسن علی نمایاں طور پر کمزور پہلو بن چکے ہیں جبکہ ہماری فیلڈنگ کی خامیوں سے بھی مخالف ٹیم فائدہ اٹھاسکتی ہے جس پر قومی ٹیم کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کیا پاکستان آسٹریلیا کو ہراسکتا ہے ؟
کرکٹ ناممکنات کا کھیل ہے اور ٹی ٹوئنٹی میں آپ آخرتک کوئی حتمی پیشگوئی نہیں کرسکتے کیونکہ ایک اوور میچ کا پانسہپلٹ دیتا ہے۔

اس ایونٹ میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا اور پھر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ کئی دیگر ریکارڈ بھی اپنے نام کئے ہیں۔

ہمیں پوری امید ہے کہ شاہین کینگروز کا شکار کرکے میگا ایونٹ میں شکست کا داغ دھو کر ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔

Related Posts