کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3759 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3738 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 3564 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 95اعشاریہ 35 فیصد رہا۔
چیئرمین انٹربور ڈ نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں 498 امیدوار اے ون گریڈ، 494 اے گریڈ، 778 بی گریڈ، 958 سی گریڈ، 737 ڈی گریڈ اور 99 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل میٹرک بورڈ نے کراچی میں میٹرک امتحان کے نتائج کا اعلان کیاتھا، اس سال 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے،146677 بچے کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 98اعشاریہ 48 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں میٹرک امتحان کے نتائج کا اعلان ،146677 طلبہ کامیاب