فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈی ایکٹر لہری کی 91ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈی ایکٹر لہری کی 91ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈی ایکٹر لہری کی 91ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈی ایکٹر اور فنکار لہری کا 91واں یومِ پیدائش مداح آج ملک بھر میں اور ملک سے باہر منا رہے ہیں جبکہ انہوں نے بے مثال اداکاری کی جسے ہر دور میں سراہا گیا۔

فلم انڈسٹری میں سفیر اللہ صدیقی نے لہری کے نام سے شہرت پائی جبکہ 50ء کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود انہیں وہ شہرتِ دوام حاصل ہوئی جس کی آج تک دنیا تمنا کرتی ہے۔

سفیر اللہ صدیقی عرف لہری سے قبل منور ظریف اور آصف جاہ جیسے کامیڈی ایکٹرز فلم انڈسٹری میں جگہ بنا چکے تھے، تاہم انہوں نے اپنے سینئر اداکار یعقوب سے بڑھ کر اپنا ایک الگ مقام بنایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

Image result for Pakistani Actor Lehri

سن 1929ء میں بھارت میں پیدا ہونے ولاے اداکار تقسیمِ برصغیر کے بعد ہجرت کرکے پاکستان میں آئے جہاں انہوں نے کراچی میں اسٹینو ٹائپسٹ کا کام کیا، تجارت کو بھی پیشہ بنایا تاہم وقت نے ثابت کیا کہ ان کا اصل میدان اداکاری ہے۔

فلم کے میدان میں سب سے پہلا قدم ”انوکھی“ نامی فلم سے رکھنے والے لہری نے بے ساختہ جملوں اور طرزِ ادائیگی کے بل بوتے پر عوام الناس میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔ 30 سالہ فلم کیرئیر میں انہوں نےتقریباً 220 فلموں میں کام کیا۔ 

ایکٹر اور کامیڈین کی حیثیت سے لہری نے 1986ء میں دھنک نامی اپنی آخری فلم میں کام کیا۔ انہوں نے زیادہ تر اردو فلمیں کیں جبکہ ان کے کریڈٹ پر موجود پنجابی فلموں کی تعداد صرف 3 ہے۔

ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 1964ء سے 1986ء تک بہترین مزاحیہ اداکار قرار دیتے ہوئے نگار ایوارڈ دیا گیا ، 1993ء میں بھی انہیں نگار ایوارڈ ملا جبکہ ان کی اہم فلموں میں صاعقہ، پیغام، کنیز، صائمہ اور دل لگی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈی ایکٹر رنگیلا کی  83ویں سالگرہ منائی گئی جبکہ مرحوم سعید خان رنگیلا نے 40 سال سے زائد کیریر میں 300 سے زائد فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان نے گزشتہ روز  اداکار رنگیلا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی فلم کی تاریخ میں سب سے اہم کامیڈینز میں سے ایک قرار دیا۔

مزید پڑھیں:کامیڈین رنگیلا کی 83ویں سالگرہ منائی گئی

Related Posts