راولپنڈی میں 9 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں نو سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
راولپنڈی میں نو سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

راولپنڈی: تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں نو سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

مقتول بچی کے والد نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی، خاصی دیر گھر نہ آنے پر ہم نے تلاش شروع کر دی، ملزم جو کہ ہمارا ہمسایہ ہے بابر مسیح وہ بھی ہمارے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا۔

بچی کے والد کا بتانا تھا کہ محلے کے بچے نے میری بیٹی کا ایک جوتا ملزم بابر مسیح کے گھر سے ملنے کا بتایا جس پر تمام اہل محلہ کی موجودگی میں ملزم بابر کے گھر کی تلاشی لی تو بیڈ کے نیچے سے میری بیٹی کی مردہ لاش برآمد ہوئی۔

ملزم بابر مسیح راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں بطور سوئیپر تعینات ہے ملزم کو تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بچی سے زیادتی کی اور پھر گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مقتول بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس پر اعتبار نہیں ہے اس لیے ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم اس کو خود سزا دیں گے، اہل محلہ اور بچی کے ورثاء نے تھانہ سول لائن کے باہر شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

مقتول بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمیں قانون اور عدالتوں پر کوئی بھروسہ نہیں اس شخص کی سزا یہ ہے کہ اسے سرعام چوک میں پھانسی دی جائے، کیونکہ یہ ہمارا ملزم ہے اسے ہمارے حوالے کیا جائے اس کی سزا کا تعین بھی ہم خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کام کے بہانے گھروں میں وارداتیں کرنیوالی دو ماسیاں گرفتار

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Related Posts