مالاکنڈ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ سے 9افراد قتل، ملزمان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مالاکنڈ میں خاندانی رنجش پر 9افراد قتل، ملزمان گرفتار
مالاکنڈ میں خاندانی رنجش پر 9افراد قتل، ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ: مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 خواتین سمیت 9 افراد موت کی نیند سلا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 9 افراد کی ہلاکت کا واقعہ گاؤں بگردرہ میں پیش آیا جہاں قریبی رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر خاتون کی موت کے کیس کا مرکزی ملزم لندن فرار

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔