کراچی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا چورنگی کے نزدیک پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 9افراد زخمی ہوئے۔
انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک کا تصادم،10افراد جاں بحق
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آج سے 12روز قبل انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل تھے۔
قبل ازیں شہر قائد میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ13زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی وین 13 روز قبل اسٹیل مل موڑ کے قریب مخالف سمت سے آرہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور26 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی۔