شہدائے کربلا کیلئے خراجِ عقیدت، 9 محرم کے جلوس آج نکالے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہدائے کربلا کیلئے خراجِ عقیدت، 9 محرم الحرام کا دن آج منایا جائے گا
شہدائے کربلا کیلئے خراجِ عقیدت، 9 محرم الحرام کا دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد: شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 9 محرم الحرام کا دن مذہبی جوش و جذبے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے جس کے دوران جلوس نکالے جائیں  گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کے روز امام حسین علیہ السلام، اہلِ بیتِ اطہار اور رفقائے کربلا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شامِ غریباں اور یومِ عاشور منایا جاتا ہے۔ 9 اور 10 محرم کے روز نواسۂ رسول ﷺ کو رفقائے کربلا کے ہمراہ شہید کیا گیا۔

علمائے کرام اور ذاکرین 9 محرم کی تاریخی اہمیت اور واقعۂ کربلا کی تفاصیل پر روشنی ڈالیں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 9 محرم کے جلوس نکالے جائیں گے۔ ذکر کی محافل اور مجالس ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی۔

ملک کے برے شہروں میں 9 محرم کے جلوسوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردئیے گئے۔ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔ملک بھر میں جلوسوں کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔

رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امام بارگاہوں  میں سیکورٹی انتظامات کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ 9 اور 10 محرم کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلوسوں کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

موبائل سروس استعمال کرنے والے صارفین کو سندھ بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔ موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 9 اور 10 محرم کے روز رابطہ سروس منقطع رکھی جائے۔ عوام رابطے کیلئے سم کے ذریعے ایک دوسرے کو کال یا ایس ایم ایس نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں12محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

Related Posts