ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی ہوئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی ہوئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا
ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی ہوئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے شرحِ اموات میں 87 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سب سے کم ہیں جبکہ  شرحِ اموات گزشتہ 3 ماہ کے اعدادوشمار کی بنیاد پر اخذ کی گئی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ ماہ 20 جون کو پاکستان میں 153 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 20 ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا سے شرحِ اموات میں 87 فیصد کمی آئی، اس کے باوجود یہ اطمینان کا موقع نہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے  کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں 80 فیصد کمی آئی جبکہ مثبت کیسز 23 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد پر آگئے۔

انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بہت کمی آئی جس پر اللہ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بیماری میں کمی سے متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں، لیکن اس کمی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف کیا گیا ہے اور کسی کو شک و شبہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں  کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ ظفر مرزا

Related Posts