پاکستان کے 80 سالہ سابق وفاقی وزیر نے 21 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 80 سالہ سابق وفاقی وزیر نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل
پاکستان کے 80 سالہ سابق وفاقی وزیر نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کے 80 سالہ عمر رسیدہ سابق وفاقی وزیر سیّد افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سن 1940ء افتخار حسین گیلانی کا سنِ پیدائش اور 18 جولائی سالگرہ کا دن ہوتا ہے۔ افتخار حسین گیلانی نے کے پی کے کے شہر کوہاٹ میں آنکھ کھولی اور جلد ہی پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں شمار ہونے لگے۔

بے نظیر بھٹو جب پہلی بار ملک کی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئیں تو ان کی وفاقی کابینہ میں افتخار گیلانی کو وزیرِ قانون کا عہدہ دیا گیا۔ رواں ہفتے افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے افتخار گیلانی کی دوسری شادی پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی عمر کے مقابلے میں 59 برس چھوٹی لڑکی کو شریکِ حیات بنایا۔ وائرل کردہ تصاویر میں افتخار گیلانی اور نئی نویلی دلہن دونوں خوش نظر آئے۔

https://twitter.com/Mama_ki_jan1/status/1355600457939505155

تاحال افتخار گیلانی نے اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی، نہ ہی کوئی مؤقف بیان کیا۔ قبل ازیں افتخار گیلانی کی پہلی شادی سے ان کے 3 بچے ہیں۔ افتخار گیلانی آج بھی ملکی سیاست کا معتبر نام سمجھے جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادی کے نام پر دھوکا، 18 سالہ رشتہ دکھا کر 40 سالہ عورت سے شادی کرادی

Related Posts