ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اسکول سے گھر واپس آتے ہوئے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جو چوتھی کلاس میں پڑھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی۔ یہ افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پیش آیا جہاں 8 سالہ ابیہا کے ساتھ مبینہ زیادتی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل
بچے کے لواحقین نے تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔ والدہ کا کہنا ہے کہ جب میری 8 سالہ بیٹی اسکول سے گھر واپس نہیں آئی تو ہمیں تشویش ہوئی اور میں بچی کو ڈھونڈنے کیلئے گھر سے نکلی۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اسکول کے راستے میں کھیت ہیں جن سے بیٹی کے رونے کی آواز سنی۔ جب خاتون کھیتوں کے قریب پہنچی تو نامعلوم شخص بھاگ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کے بہانے 3 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
موقعے سے فرار ہو جانے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ دائرہ دین پناہ میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے ایک خاتون کی قبر کھود کر لاش کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
یہ واقعہ 13 اگست کو شہید شاہ عنایت قبرستان میں پیش آیا جہاں ملزمان جنسی زیادتی کے بعد لاش کھیتوں میں پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔
رواں ماہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کچھ مقامی لوگوں نے خاتون کے اہل خانہ کو فون کیا اور بتایا کہ لاش باہر کے کھیت میں پڑی ہے۔
مزید پڑھیں: لاش قبر سے نکال کر زیادتی،ملزمان لاش کھیتوں میں پھینک گئے