شہرِ قائد کے علاقے قائد آباد میں 8 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کرکے قتل کردیا گیا۔ بچے کی گلا کٹی لاش جے پی ایم سی لائی گئی جس کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ بچے کا گلا بلیڈ سے کاٹا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد میں 7 سے 9 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔ ایڈیشنل پولیس سرجن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش گزشتہ روز صبح کے وقت ہسپتال لائی گئی۔
راولپنڈی: 3 بچوں کی ماں 10روز بعد بھی لاپتہ
ایڈیشنل پولیس سرجن نے بتایا کہ بچے کے سینے اور چہرے پر زخموں کے نشانات سے تشدد کا نشانہ بنائےجانے کی تصدیق ہوئی۔ آلۂ قتل ایک بلیڈ تھا جو بچے کی میت کے قریب سے برآمد ہوا۔طبی معائنے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی۔
بچے کی میت لانے والوں نے بتایا کہ لاش قائد آباد نیشنل ہائی وے کے عقب سے برآمد ہوئی جسے کسی نے عمر ماروی گوٹھ کے پرائیویٹ اسکول کی لائبریری میں پھینک دیا تھا۔ واقعے سے علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
نیشنل ہائی وے پر علاقہ مکینوں نے بچے سے جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔