اورنگی نالہ سافٹ آپریشن کا آٹھواں دن،سیکڑوں گھر مسمار،علاقہ مکین پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Orangi Nullah

کراچی :بلدیہ عظمی کراچی کے اورنگی ٹائون پروجیکٹ نے آٹھویں روز سافٹ تجاوزات کا بڑا آپریشن کیا، اورنگی کی سافٹ تجاوزات کو آٹھ کلو میٹر سے زائد کلیئر کردیا گیا۔

اقبال مارکیٹ سے بنارس، میٹرو، فرنٹیر کالونی، سکس ای ، نائن ای، سکسی سی ون،الاہی بخش کالونی و متصلہ علاقوں، میٹرویل ، بنارس، سیکٹر تین و دیگر نالوں کی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا جو ہنوز جاری ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان، ڈائریکٹر انسدا تجاوزات اورنگی جاوید مصطفی، اسسٹنٹ کمشنرز جہانگیر شاہ، صدف اعظم ، اورنگی عملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انیق، ارشاد احمد ،کچی آبادی افسران ڈپٹی ڈائریکٹرز ناصر خان ، ناصر رزاق، جمیل، اشفاق ،عبدالرحمان لینڈ سرویئر، رانا شاہد ، صلاح الدین ، غلام رسول، عدیل و دیگرنے مل کر آپریشن میں حصہ لیا۔

مزیدپڑھیں:کراچی کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سے مل کر آپریشن میں این جی اوز نے بھی حمایت کی۔جس میں اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، اورنگی ویلفیئر ، بہاری ویلفیئر ، سندھ قومی الائنس ، اورنگی ترقی تحریک کی نالوں کو کلیئر کرنے کی مہم پر ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد، پی ڈی اورنگی ،و انسداد تجاوازات کے عملے کی تعریف کی جس میں کہا کہ متاثرین کے لئے آگے آواز اٹھائی جائے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان اور جاوید مصطفی نے کہا کہ ایک مروجہ طریقہ کار ، عدالتی احکامات اور حکومت کی جانب سے طے کردہ پالیسی کے مطابق آپریشن عوامی مفاد میں ہورہا ہے تاکہ نالے کلیئر اور سڑکیں بن سکیں ۔ جو علاقوں کے لئے خوش آئند عمل ہوگا۔

Related Posts