ملک میں کورونا کے 8کیسز رپورٹ، سات مریضوں کی حالت تشویشناک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کے 8کیس رپورٹ، سات مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک میں کورونا کے 8کیس رپورٹ، سات مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیر کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 650ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.48فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 1.82فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:رات کو کتنے گھنٹوں کی نیند صحت کیلئے ضروری ہے؟ سائنسدانوں نے پتا لگالیا

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے شہری کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔