پاکستان میں کورونا کے7ہزار 586نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 586نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے7ہزار 586نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 20شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 67ہزار 605افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 97شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی شرح 35 فیصد، سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58ہزار334ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ45 لاکھ 32ہزار952ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 13فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 83مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  647افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار245 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 70 ہزار 263ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.1فیصد پر آگئی۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 105جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 23ہزار774کیسز اور 7 ہزار 738اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 84 ہزار 455افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 974انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 910 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 35ہزار 218افراد کورونا سے متاثر اور 750جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 17ہزار 436شہری کورونا سے متاثر جبکہ 976 انتقال کر گئے۔

Related Posts