پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 10 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 45 ہزار 647 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 438 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے بعد سعودیہ عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.28 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 8 ہزار 533 ہوگئی جبکہ کورونا کے 189 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

عودی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے 8 جولائی کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ رواں برس مئی میں یورپ سے شروع ہونے والی منکی پاکس کی نئی لہر سے اب تک کی مجموعی اموات کی تعداد تین ہوگئی۔

Related Posts