پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔
100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔
حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔
100 انڈیکس نومبر میں 7891 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1096 ارب روپے بڑھی ہے۔