ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باعث نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے سے 217,600 روپے پر طے ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 186,557 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 2030 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

پاکستان کو جلد 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 216500 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے ساتھ 185,614 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Related Posts