خیرپور میں 7 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، مومنہ کیلئے انصاف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیرپور میں 7 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، مومنہ کیلئے انصاف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
خیرپور میں 7 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، مومنہ کیلئے انصاف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں 7 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے جس کے لواحقین نے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹس فار مومنہ لاڑک یعنی مومنہ لاڑک کو انصاف دو آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین نے ہزاروں پیغامات ارسال کردئیے۔

مظفر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آج ایک بار پھر 7 سالہ بچی مومنہ کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کردیا گیا۔ ہمیں انصاف کی ضرورت ہے۔ 

https://twitter.com/muzaffar8160/status/1348846321634045954

سماویہ راشدی نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک شخص ہمارے علاقے میں آیا اور ایک 10 سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی، کسی نے اسے دیکھا اور پکڑ لیا۔ لوگوں نے اسے مارا جس کے بعد وہ دوبارہ نہیں آیا۔ اگر حکومت جنسی زیادتی کے صرف ایک مجرم کو پھانسی پر لٹکا دے تو یہ جرم دوبارہ نہیں ہوگا۔ 

سیفورہ ذکاء نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ 7 سالہ بچی مومنہ خیرپور کے ایک گھر میں ملازمہ تھی جس کا بہیمانہ قتل کیا گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔ بدقسمتی سے یہ کوئی پہلا یا آخری کیس نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ جنسی درندے صرف ذاتی تسکین کیلئے ایسی مزید کتنی جانیں لیں گے؟ 

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی کے 95 فیصد کیسز حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔فہد مصطفیٰ

Related Posts