سکیورٹی فورسز پر 3 حملوں میں 7 دہشت گرد واصل جہنم، 3جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکیورٹی فورسز پر 3 حملوں میں 7 دہشت گرد واصل جہنم، 3جوان شہید
سکیورٹی فورسز پر 3 حملوں میں 7 دہشت گرد واصل جہنم، 3جوان شہید

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے میں دہشت گردوں کے 3 حملوں کو ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران 3 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ کے قریب خود کو اُڑا دیا، خود کش حملے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ لکی مروت کے ہی علاقے عامر کلام اور تجبی خیل میں سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان بھی شامل ہے، فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار تاج میر، حولدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Posts