کراچی: ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 7بچوں میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے نزدیک دریائے سندھ میں شدید گرمی کے باعث نہاتے ہوئے 7بچے ڈوب گئے، جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6بچوں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ ایک بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک پہنچادی گئی ہیں، بچوں کی ہلاکت خبر ملنے کے بعد اہلخانہ کے گھروں میں کہرام برپا ہوگیا، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔
مزید پڑھیں:سگی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر درندہ صفت باپ گرفتار