پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی کل منائی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

liaquat Ali Khan
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی کل منائی جائے گی

کراچی: پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی کل16اکتوبر کو منائی جائے گی۔
لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ ( لیاقت باغ ) میں شہید کر دیا گیا تھاتاہم آج تک ان کے قاتلوں کاسراغ نہیں لگایاجاسکا ہے۔
سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان دواکتوبر1896 کوبھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کرنال میں پیدا ہوئے۔1923 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئے اورمسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1936 میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے، آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔
1948 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیرِاعظم کے طور پر قوم کے نگہبان بنے۔
نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں  سیمینارز، مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر ہوں گے جبکہ قومی اخبارات شہید ملت کی برسی کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔

Related Posts