ملک بھر میں کورونا کے 67 نئے کیسز رپورٹ،1مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزیدشہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 269 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 612 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.91 فیصد پر برقرار ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 791 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.40 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار 970 ہوگئی جبکہ کورونا کے 75 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دس منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک مارکیٹ میں آگیا

یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 2 روز قبل تک کورونا سے مجموعی طور پر 61 کروڑ 81 لاکھ 55 ہزار 958 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 33 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 40 ہزار 194 افراد کی حالت بدھ کے روز تک تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 854 ہوگئی۔ وائرس کے 1 کروڑ 34 لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا رہا۔

 

Related Posts