الہٰ دین پارک میں آپریشن کا دوسرا روز،شاپنگ مال کی 650دکانیں مسمار کرنے کا کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الہٰ دین پارک میں آپریشن کا دوسرا روز،شاپنگ مال کی 650دکانیں مسمار کرنے کا کام شروع
الہٰ دین پارک میں آپریشن کا دوسرا روز،شاپنگ مال کی 650دکانیں مسمار کرنے کا کام شروع

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر الٰہ دین پارک میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آج دوسرا روز ہے جس کے دوران شاپنگ مال کی 650 دکانیں مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر گزشتہ روز الٰہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کا آج دوسرا روز ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے شاپنگ مال مسمار کیا جارہا ہے۔

محکمۂ انسدادِ تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل ہے۔ ضلع شرقی کے افسران اور اہلکار انسدادِ تجاوزات کی کارروائی کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز الٰہ دین پارک میں قائم شاپنگ مال، پویلین اینڈ کلب اور فوڈ کمپلیکس کی مسماری شروع ہوئی اور شاپنگ مال کا کاریڈور منہدم کردیا گیا۔ شاپنگ مال کی 650 دکانیں بھی منہدم کردی جائیں گی۔

دوسری جانب پویلین اینڈ کلب کا مرکزی گیٹ، سیکیورٹی چوکی اور دیواریں مسمار کی جاچکی ہیں۔ الہٰ دین پارک میں ناجائز تجاوزات پر قائم دکانیں، پویلین اینڈ کلب کی تعمیرات مسمار کی جارہی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کی مکمل مسماری میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل الٰہ دین پارک کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن پرتشدد ہوگیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث راشدمنہاس روڈمیدان جنگ بن گیا،جس کے نتیجے میں متعددمظاہرین زخمی ہوگئے ،جھڑپوں کے بعدآپریشن روک دیا گیا۔

گزشتہ روز منگل کی صبح سپریم کورٹ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹراور پویلین کلب مسمار کرنے پہنچا تو اس دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے پارک میں قائم ریسٹورنٹ مسمار کرنا شروع کیا تو الٰہ دین پارک کے باہر ملازمین اور دکانداروں نے آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: الہ دین پارک میں آپریشن پر احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، مظاہرین زخمی

Related Posts