لاہور: پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ، ماڈل کالونی میں 65 سالہ پادری کی7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم فرار ہوگیا۔
لاہور ماڈل کالونی والٹن روڈ کے رہائشی شہزاد مسیح نے پولیس کو بتایا کہ 14 اگست 2021 کے روز کسی ضروری کام کے سلسلے میں اپنے آبائی گاؤں اوکاڑہ گیا تھا جبکہ میری بیوی اور بچے گھر میں موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں ہیں جو ٹیوشن پڑھنے روزانہ شام کو چرچ جاتی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کے روز میری چھوٹی بیٹی 7سالہ نیناں کھیلنے کیلئے 65 سالہ پادری برکت مسیح ولد ارجن مسیح کے گھر چلی گئی اور جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو میری بیوی اور بڑی بیٹی 9 سالہ سنتھیا نیناں کو ڈھونڈنے کیلئے برکت مسیح کے گھر گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیوی نے برکت مسیح کے گھر میں اپنی چھوٹی بیٹی نیناں اور پادری برکت مسیح کو برہنہ حالت میں دیکھا جبکہ ملزم میری بیوی کو دیکھ کر فوراً کپڑے پہن کر موقع سے فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، دینی مدرسے کے مفتی کی 16 سالہ طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار
مدعی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نیناں نے بتایا کہ پادری برکت مسیح نے مجھے جھوٹ بول کر گھر میں بلایا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ شہزاد مسیح کا کہنا ہے کہ ملزم برکت مسیح نے میری بیٹی کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔