اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 64 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں اومیکرون کے مزید 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا اور اومی کرون سے محفوظ رہ سکیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے اومیکرون کیسز میں ہونے والے اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے صوبے میں 175 اومی کرون کیسز کی تصدیق کردی