سلمان تاثیر کی گیارہویں برسی، بلاول بھٹو کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اور سابق گورنرِ پنجاب سلمان تاثیر کو ان کی 11 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید سمان تاثیر نے ملک میں رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کی خاطر اپنی جان قربان کردی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلمان تاثیر کی سیاسی جدوجہد بے مثال تھی، وہ قوم کے ایک سچے ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید سلمان تاثیر پاکستانی عوام کو بانٹنے کے بجائے ان کے اتحاد میں یقین رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلمان تاثیر کا یومِ شہادت یاد دلاتا ہے کہ ہمیں پاکستان کو انتھاپسندی اور دہشتگردی کی آگ سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوانین کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے فکر کی روشنی میں مساوات پر قائم معاشرہ اور ایک ترقی پسند وفاقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعید غنی کو وزیر ڈس انفارمیشن ہونا چاہیے تھا، حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ یہ ہی وہ کاز تھا جس کی کی خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، اور شہید سلمان تاثیر سمیت جیالوں نے خندہ پیشانی سے جامِ شہادت نوش کیا اور ظلم و جبر کا مقابلہ کیا۔