سندھ میں بارشوں سے متاثرہ جانوروں کیلئے 62 کروڑ روپے کی سمری ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi records 22296 dog bite cases in a year

کراچی: سندھ میں بارشوں سے متاثرہ انسان تاحال بے یارومددگار ہیں جبکہ صوبے میں متاثرہ جانوروں کے تحفظ کیلئے 62 کروڑ روپے کی سمری جاری کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تباہ حال شہری آج بھی سندھ حکومت کی طرف سے مدد کے طلبگار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے محکمۂ لائیو اسٹاک کو 62 کروڑ روپے دینے کی سمری ارسال کی ہے جس کی منظوری کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔

مذکورہ سمری میں کہا گیا کہ جانوروں کو مچھروں سےمحفوظ رکھنے کیلئے مچھر دانی اسکیم لائی جائے گی، سندھ حکومت 22 کروڑ روپے کی 25 ہزار مچھر دانیاں خریدے گی تاکہ جانوروں کو تحفظ دیا جاسکے، تاہم انسان بے یارومددگار ہی رہیں گے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے لاتعداد شہری ڈینگی، ملیریا اور بارش سے پیدا ہونے والے دیگر امراض کا شکار ہیں جبکہ شہریوں کو مچھروں سے بچانے کیلئے سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ کہا جارہا ہے کہ اسپرے کیلئے رقم دستیاب نہیں۔

سمری کے تحت بارش کے نتیجے میں بیمار ہونے والے جانوروں کیلئے سندھ حکومت ادویات کی مد میں 4 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے گی جبکہ چارے کیلئے 25 کروڑ کی رقم کی منظوری بھی دی جائے گی۔ عوام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو انسانوں کی کوئی فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جانوروں کو بچانے کیلئے پر عزم ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts