نیٹ فلکس پر دہشت پھیلانے والی 6 خوفناک فلمیں جولائی میں پیش کی جائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس پر دہشت پھیلانے والی 6 خوفناک فلمیں جولائی میں پیش کی جائیں گی
نیٹ فلکس پر دہشت پھیلانے والی 6 خوفناک فلمیں جولائی میں پیش کی جائیں گی

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دہشت کا راج قائم کرنے کیلئے 6 خوفناک فلمیں آئندہ ماہ جولائی کے دوران پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مافوق الفطرت بھوت کی کہانیاں، جسم پر کپکپی طاری کردینے والی خوفناک اور سنسنی خیز فلمیں ناظرین کیلئے تفریح کا بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہیں۔ بعض ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ خوف و دہشت کی حس کو فلموں سے تقویت ملتی ہے۔

آئندہ ماہ جولائی کے دوران نیٹ فلکس پر کچھ نئی خوفناک فلمیں پیش کی جایئں گی جن میں فیئر اسٹریٹ ٹرائلوجی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں اور نیٹ فلکس کا دعویٰ ہے کہ یہ مافوق الفطرت فلمیں فلم بینوں پر کپکپی طاری کردیں گی۔ فلموں کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔

فیئر اسٹریٹ ٹرائلوجی

The 32 Best Horror Movies Ever Made | Esquireآر ایل اسٹائن کی فیئر اسٹریٹ کہانیوں پر مشتمل فلم فیئر اسٹریٹ ٹرائلوجی 3 حصوں میں نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔ فلموں کا عنوان اس سال پر مبنی ہے جس کا تعلق ان میں پیش کی جانے والی کہانی سے ہے۔

کراؤل 

Crawl' Review: It Wants to Be 'Jaws' in an Old Dark House. If Only - Varietyکراؤل کا مطلب رینگنا ہے جو 2019ء میں پیش کی گئی امریکی فطری خوف و دہشت پر مبنی فلم ہے جس کی ہدایات الیگزینڈر آجا نے دی ہیں اور اسکرپٹ مائیکل اور شان راسموسن نامی دو بھائیوں نے تحریر کیا۔ فلم 4 جولائی کے روز پیش کی جائے گی۔

دی ایگزورسسٹ

This Is Why 'The Exorcist' Is Still The Movie That Gave Us Maximum Scares - GoodTimes: Lifestyle, Food, Travel, Fashion, Weddings, Bollywood, Tech, Videos & Photos

امریکی خوفناک فلم ایگزوسسٹ وہ پیشکش ہے جس نے دنیا بھر میں باکس آفس پر 66 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اپنی ریلیز پر ہی کما لیے تھے جو یکم جولائی کے روز نیٹ فلکس پر پیش ہوگی۔

دی ایٹتھ نائٹ 

The 8th Night trailer: In Korean horror thriller, exorcists race against time to defeat a demonجنوبی کوریا کی مسٹری تھرلر فلم ایٹتھ نائٹ کی ہدایات کم ٹائے ینگ نے دی ہیں جو جی او ایم کے پلیٹ فارم سے پیش کی گئی۔ نیٹ فلکس 2 جولائی کے روز یہ فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو 190 ممالک میں مشترکہ طور پر نشر کی جائے گی۔

دی ریپنگ 

Movie review: The Reaping ** | The Bladeنفسیاتی و ٖخوفناک سنسنی خیز فلم دی ریپنگ میں ہیلری سوینک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ نیٹ فلکس پر یہ فلم جمعرات کے روز یعنی یکم جولائی کو پیش کی جائے گی۔

اے کلاسک ہارر اسٹوری

American Horror Story season 7, episode 2 review: A classic horror trope is given a new edge | The Independent | The Independent

اٹلی کی خوفناک فلم اے کلاسک ہارر اسٹوری میں مٹلڈا لٹز، ول میرک، یولیا سوبول، جسٹن کوروکن، پیپینو مزوٹا، کرسٹینا ڈوناڈیو، فرانسسکو روسو اور الیدا بلداری کیلبریا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم 14 جولائی کے روز نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس نے چند گھنٹے ملاقات کیلئے لاکھوں کی پیشکش ٹھکرادی

Related Posts