بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف پر تشدد مظاہرے، 6 افراد ہلاک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
6 dead in protests against India's contentious citizenship law

نیو دہلی: بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔کولکتہ میں 15 بسوں اور دیگر شہروں میں کئی ریلوے اسٹیشنز، ڈاک خانے اور عوامی املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔

بھارت میں شہریت کے حوالے سے متنازع بل پاس ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا، بھارتی ریاست میگھالے، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، کیرالہ اور ہریانہ میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:طاقت کا سرچشمہ صرف عوام‘سلیکٹڈ حکمران قبول نہ اب امپائر کی انگلی چلے گی،بلاول بھٹو

ریاست آسام میں ہونے والے پُر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ کولکتہ میں 15 بسوں اور دیگر شہروں میں کئی ریلوے اسٹیشنز، ڈاک خانے اور عوامی املاک کو آگ لگادی گئی۔

شہریت کے حوالے سے متنازع بل پاس ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے نئی دہلی میں بھارت بچاؤ ریلی کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Posts