کراچی میں یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ سے خواتین سمیت 57 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 57 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق گزشہ رات یومِ آزادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی نتیجے میں زخمی ہونے والے 57 شہریوں کو کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی ہونے والوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا کہ 3 خواتین سمیت 15 زخمی افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی عمریں 15 سے 50 سال کے درمیان ہیں، ان میں سے کچھ کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے طویل علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 24 شہریوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والوں کی عمریں تقریبا 8 سے 60 سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں 5 افراد کو سر میں جبکہ دیگر 3 کو پیٹ میں گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

داکٹر سمیہ سید کا کہنا تھا کہ 18 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی عمر 10 سے 15سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کے دوران ٹکر، نوجوان جاں بحق

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ایمبولینس سروس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 34 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں 4 زخمیوں کا تعلق اورنگی ٹاؤن، دو کا لیاقت آباد، 3 کا لیاری، 4 کا شاہ فیصل کالونی سے ہے جبکہ ایک ایک زخمی ڈیفنس فیز ٹو ،دھوراجی کالونی ، اردو بازار ، کریم آباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں سے منتقل کیے گئے۔

دوسری جانب چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ان کی ایمبولینس سروس نے بھی مختلف علاقوں سے 23 زخمیوں کو الگ الگ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

بہادر آباد اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) قربان علی نے بتایا کہ محمد علی نامی ایک مشتبہ شخص کو لائسنس یافتہ پستول سے ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Posts