کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں رپورٹ، 58 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں ہوئیں
کراچی میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں ہوئیں

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 58 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہرِ قائد میں رواں برس ہونے والے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار 500 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ان وارداتوں میں مزاحمت پر 58 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 269 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ذریعے 19 ہزار موبائل فون چھینے گئےجبکہ شہر میں چھینی گئی گاڑیوں کی تعداد 104 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی تعداد 35 ہزار جبکہ 1383 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

کراچی میں اس سال گھروں میں ڈکیتی کی 303 وارداتوں میں کروڑوں روپے کا سامان لوٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں گولا بارود اور راکٹ خریدے گا

دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے آج سے شاہین فورس کو شہرکے اُن مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں زیادہ رپورٹ ہورہی ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ موبائل فونز چھینے کی وارداتیں شہر میں اہم مسئلہ بن گیا ہے، جرائم عام شہریوں کو جہاں دقت پہنچا رہا ہے وہیں پولیس کے لیے بھی یہ مسئلہ درد سر بناہوا ہے اور اس میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts