حکومت کا 300 یونٹ تک چھوٹ کا اعلان، 56فیصد کے الیکٹرک صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاقی حکومت نے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس سے 56 فیصد کے الیکٹرک صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے 32 لاکھ صارفین میں سے کم و بیش 18 لاکھ 5کلوواٹ اور 300 یونٹ سے کم بجلی ماہانہ بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں۔ قبل ازیں 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے چھوٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے دائرے میں توسیع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عوام کو ریلیف، وزیراعظم نے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کردیئے

کے الیکٹرک کے 7 لاکھ صارفین فیول ایڈجسمنٹ چارجز میں دی گئی چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے اہل تھے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں تک چھوٹ کا دائرہ وسیع کردیا گیا جس سے مزید 9لاکھ صارفین فائدہ اٹھانے کے اہل ہو گئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے باعث ایندھن سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ملک بھر میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بھاری بھرکم اضافہ ہوا جس کا اثر ہر طبقے پر پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مجھ سمیت کوئی نہیں چاہتا غریب آدمی پردھیلے کا بھی بوجھ ڈالا جائے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا کہ کرپٹ پی ٹی آئی حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے رتی برابر کوشش نہیں کی تھی، جب ان کو چھٹی کا اندازہ ہوگیا تھا،کسی نے عمران نیازی کوپٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مشورہ دیا،عمران خان کے پاس دماغ تو ہے نہیں، انہوں نے وزیرخزانہ کو کہہ کر قیمتیں کم کرادیں۔

Related Posts